ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرول پر لیوی 8 روپے 2 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی

پیٹرول پر لیوی 8 روپے 2 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 وقاص عظیم: حکومت نے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کے ریلیف سے محروم کر دیا، وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھا دی۔

تفصیلات کےمطابق پیٹرول پر لیوی 8 روپے 2 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی، پیٹرول پر لیوی 70 روپے سے بڑھا کر 78 روپے 2 پیسے فی لیٹر کر دی گئی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 7 روپے ایک پیسہ فی لیٹر بڑھا دی گئی، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 70 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 77 روپے ایک پیسہ فی لیٹر کر دی گئی۔

پیٹرول اور ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کااطلاق آج سے ہوگا۔

وفاقی حکومت نےپیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 70 روپے سے زیادہ لیوی لگانےکے لیے قانون تبدیل کردیا، صرف ایک ماہ میں پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی میں 18 روپے 2 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔

ایک ماہ میں ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 17 روپے ایک پیسے فی لیٹر بڑھائی گئی۔

اس سے پہلےوفاقی حکومت کے پاس پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 70 روپے تک فی لیٹر لیوی لگانے کا اختیار تھا۔