زین مدنی: غیراخلاقی پرفارمنس ،سٹیج اداکاراؤں پرپابندی کا معاملہ، اداکارہ ندا چوہدری نے حلف نامہ جمع کرادیا،پابندی ختم۔
محکمہ اطلاعات و ثقافت کاآفرین خان کو حلف نامہ جمع کرانے کا حکم دیا گیا، دونوں سٹیج اداکارائیں پنجاب بھر کے تھیٹرز میں پرفارم کر سکتی ہیں۔
غیراخلاقی پرفارمنس پر اداکارہ خوشبو خان پر تاحال پابندی برقرار ہے، آئندہ ڈرامہ ایکٹ کی خلاف ورزی پر تاحیات پابندی عائد کرنے کا عندیہ دیا گیا۔
سٹیج اداکارہ خوشبو پر پابندی برقرار، ندا چوہدری ، آفرین خان کو ریلیف مل گیا
16 Apr, 2025 | 08:54 AM