پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

16 Apr, 2025 | 12:13 AM

سٹی 42: ذرائع کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 وزیراعظم نے اعلان کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کو صارفین تک منتقل کرنے کی بجائے اس رقم کو بلوچستان کی سب اہم شاہراہ N- 25 (چمن ,کوئٹہ,قلات,خضدار, کراچی شاہراہ) کو دو رویہ کرنے میں استعمال کیا جائے گا تاکہ بلوچستان کے عوام کو سفر کی بہترین سہولیات میسر آسکیں۔

 وزیراعظم نے ہدایت کی کہ  قومی شاہراہ کی بحالی موٹر وے کے معیار پر کی جائے,وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم ڈویژن کی سفارش پر پیٹرولیم پراڈکٹس (پیٹرولیم لیوی) آرڈینینس 1961 میں ترمیم کی منظوری دے دی۔ اس ترمیم میں قومی محصولات میں اضافہ ہو گا۔

وزیر اعظم کے اس اعلان کے بعد پیٹرولیم  مصنوعات کی نئی قیمتوں کا  پندرہ روزہ نوٹیفیکشن  اوگرا نے جاری نہیں کیا بلکہ  وہی پرانا نوٹیفیکشن ہی تاحال قائم ہے ۔ یعنی پیٹرولیم قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا بلکہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم  مصنوعات میں جو کمی ہوئی ہے اس  منافع کو بلوچستان کے لیے استعمال کیا جائے گا

مزیدخبریں