ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرین میں پولیس اہلکار کے تشدد سے خاتون کی ہلاکت کیس میں اہم پیشرفت ، پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

ٹرین میں پولیس اہلکار کے تشدد سے خاتون کی ہلاکت کیس میں اہم پیشرفت ، پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ملت ایکسپریس میں پولیس اہلکار کے تشدد سے خاتون کی ہلاکت کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں خاتون کی ہلاکت کی وجہ ٹرین سے گرناقرار دیا گیا ہے ۔ 
تفصیلا ت کے مطابق سوشل میڈیا پر  پولیس اہلکار کی جانب سے ٹرین مسافر خاتون پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اچانک خاتون کی ہلاکت سے جنم لینے والے کیس میں نیا موڑ آگیا ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں خاتون کی تشدد اور ہلاکت کی بڑی وجہ سامنے آگئی ہے ، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق خاتون کے جسم پرانجریزاورضرب ٹرین سے گرنے کی وجہ سے آئیں جبکہ رپورٹ میں  خاتون کی موت کی بڑی وجہ سرپرچوٹ لگنے کےباعث خون بہناقرار دیا گیا ہے۔

 ذرائع کاکہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور دیگر شواہد تحقیقاتی ٹیم کو پہنچا دیئے گئے، تحقیقاتی ٹیم خودکشی، دھکادینےسمیت تمام پہلووں پرانکوائری کرےگی،ذرائع کے مطابق مسافروں کی جانب سےپولیس اہلکارکوخاتون کی شکایت کی گئی جس پر پولیس اہلکارنےسمجھداری کا مظاہرہ کرنے کےبجائے خاتون پرتشددکیا۔