پی سی بی الیکشن کمیشن اور سکروٹنی کمیٹی تحلیل، 13 ارکان کے کنٹریکٹ ختم کردئیے

16 Apr, 2024 | 06:13 PM

وسیم احمد: پی سی بی میں اکھاڑپچھاڑ سلسلہ شروع، پی سی بی الیکشن کمیشن اور سکروٹنی کمیٹی تحلیل کردی گئی۔

پی سی بی میں گذشتہ ادوار میں سیاسی بنیادوں اور اقرباء پروری کی بنیاد پر بھرتی کئے جانیوالوں کا گھیرا تنگ۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے 13 ارکان کے کنٹریکٹ ختم کردئیے ، فارغ ہونے والوں میں تین ڈپٹی الیکشن کمشنر، تین اسسٹنٹ ٹو ڈپٹی الیکشن کمشنر شامل ہیں جبکہ چیئرمین سکروٹنی کمیٹی ارباب الطاف کا کنٹریکٹ بھی ختم کر دیا گیا ہے۔

سکروٹنی کمیٹی کے پانچ ارکان سمیت ایڈوائزر الیکشن کمیشن کو بھی فارغ کر دیا گیا ہے جبکہ مزید کے کنٹریکٹ ختم کرنے یا فارغ کیا جائے گا۔

مزیدخبریں