پی ٹی آئی نے ملک بھر میں جلسوں کے منصوبے کو حتمی شکل دیدی

16 Apr, 2024 | 05:50 PM

سٹی42: پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں جلسوں کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی ہے جس کا باقاعدہ آغاز  21 اپریل سے کیا جائے گا۔

ذرائع  کے مطابق پی ٹی آئی سب سے زیادہ جلسے پنجاب میں کرے گی۔ پنجاب سے جلسوں کی ذمہ داری حماد اظہر کو سونپی گئی ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے نام سے باقاعدہ تحریک کا آغاز کیا جائے گاجس میں وکلا کی بڑی تعداد تحریک میں شرکت کرے گی۔کے پی سے علی امین گنڈاپور تحریک کی سربراہی کریں گے جبکہ سندھ سے حلیم عادل شیخ جلسوں کی قیادت کریں گے۔ 

 پی ٹی آئی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بانی چئیرمین کی رہائی اور آئین کی مکمل بحالی تک تحریک جاری رہے گی۔

مزیدخبریں