سٹی42: ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری پنجاب کے تجزیے میں انکشاف ہوا ہے کہ مارکیٹ میں فروخت ہونے والی 11 ادویات غیر معیاری اور جعلی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بانجھ پن کے علاج، زخموں پر لگانے والی ادویات جعلی نکلیں ہیں۔4 انجیکشنز میں مختلف مواد کے ذرات پائے گئے،انجیکشنز سرجریز، مرگی کے دوروں کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔4 مختلف برانڈز کے سیرپس بھی غیر معیاری نکلے،تمام غیر معیاری سیرپس کھانسی، نزلے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔سیرپس میں ایتھینائل گلائیکول کی تعداد ممنوعہ مقدار سے بہت زیادہ پائی گئی۔ٹیبلٹ کیریون،سٹیرائل واٹر فار انجکشن ، انجکشن وبیون ، سلوشن پائیوڈین، انجکشن کیٹوسیوو، انجکشن ایپیگران ، سیرپ الرفین ،سیرپ ریسڈرل، سیرپ ٹوریکس ڈی ایم اور سیرپ ٹیکسکول ڈی ایم کے بیچز لیب ٹیسٹ میں فیل قرار دیئے گئے ہیں۔
دوسری جانب تمام جعلی ادویات کے غیر معیاری بیچز کو مارکیٹ سے فوری اٹھانے کا حکم ھی جاری کردیا گیا ہے۔