18سے21 اپریل تک طوفانی بارشیں،الرٹ جاری

16 Apr, 2024 | 04:03 PM

سٹی42: 18 اپریل سے 21 تک پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کا امکان ، پی ڈی ایم اے کی جانب سے الرٹ جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی ضلعی انتظامیہ کو بھی موسم کے حواکے سے خبر دار کردیا گیا ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت ،آبپاشی، تعمیر و مواصلات، لوکل گورنمنٹ اور لائیوسٹاک کو الرٹ جاری کر دیا ہے ۔انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ ،واسا ،پنجاب پولیس اور سول ڈیفنس کو بھی موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا ۔

عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے صوبے بھر کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات دے دیں ۔ریلیف کمشنر نبیل جاویدکا کہنا ہے کہ ریسکیو ادارے کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔

مزیدخبریں