ایک اور مقدمے میں خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

16 Apr, 2024 | 03:59 PM

Ansa Awais

جمال الدین جمالی : انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے ایک اور مقدمے میں خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

 تفصیلات کے مطابق عدالت نے عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں  خدیجہ شاہ  کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے،عدالت میں  پیش نہ ہونے پر خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔
عدالت کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ خدیجہ شاہ کو 17 اپریل کو پیش کیا جائے۔انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

عدالت نے جناح ہاؤس کے مقدمے میں ٹرائل میں طلب کررکھا ہے، جبکہ خدیجہ شاہ پر تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔
 

مزیدخبریں