ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں ائر ایمبولینسز سروس کے سالانہ اخراجات کیا ہوں گے؟

پنجاب میں ائر ایمبولینسز سروس کے سالانہ اخراجات کیا ہوں گے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب میں ائر ایمبولینسز سروس کے سالانہ اخراجات کیا ہوں گے ؟ائر ایمبولینسز کے سالانہ اخراجات کی تفصیلات سٹی فورٹی ٹو نے حاصل کرلی ہیں۔
پنجاب حکومت ائرایمبولینسز خریدنے کی بجائے ایک سال کیلئےکرائے پر لے رہی ہے۔ ائیرایمبولینسز کا سالانہ کرایہ 18 کروڑ روپے سے زائد ہوگا۔ ایک ائیرایمبولینس پر سالانہ9 کروڑ روپے ادا ہوں گے۔ ایک ائیر ایمبولینسز کی خریداری پر ریسکیو ڈیپارٹمنٹ نے 50 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا تھا۔ ایک ائیرایمبولینسز کی خریداری کی بجائے سالانہ کرائے پردوائیر ایمبولینسز کی سروسز لیں جائیں گی۔ ریسکیو ڈیپارٹمنٹ نے ٹینڈر میں سالانہ 44 کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایاتھا۔

دستاویزات کے مطابق کراچی کی کمپنی سکائی ونگ نے 2 ائیرایمبولینسز کی بڈ18 کروڑروپے میں حاصل کی ہے، جس کے بعد پنجاب حکومت نے سکائی ونگ کی سروسز حاصل کی ہیں۔