سستی روٹی کی فراہمی کا مشن،مہنگی روٹی بیچنے پر 14 افراد کو گرفتار کرلیا گیا

16 Apr, 2024 | 03:09 PM

سٹٰی42: عوام کو سستی روٹی کی فراہمی کا مشن، وزیر خوراک کی جانب مارے گئے چھاپوں میں سے مہنگی روٹی اور نان بیچنے پر 14 افراد کو موقع  سے گرفتار کرلیا گیا۔

صوبائی وزیر بلال یاسین نے روٹی نان کی قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے شادمان اور مسلم ٹاؤن کے علاقے کا دورہ کیا جہاں مہنگی روٹی بیچنے پر وحدت روڈ پر 2 پوائنٹس سیل کر دیئےگئے۔اس موقع پر بلال یاسین کا کہنا تھا کہ عادی مجرمان کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھجوائیں گے، مارکیٹ کی ناقص مانیٹرنگ پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی سرزنش کی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ انتظامیہ دفاتر سے نکلے اور عوامی ریلیف کیلئے فیلڈ میں موثر کردار ادا کرے، نئی قیمتیں تمام اعدادوشمار دیکھنے کے بعد نوٹیفائی کی گئیں۔کسی کو مصنوعی مہنگائی کی اجازت نہیں دیں گے۔

دوسری جانب صوبائی وزیر نے بتایا کہ 20 کلوآٹے کی قیمت میں 500 روپے کمی بھی کردی گئی ہے۔
 

مزیدخبریں