سٹی42: لاہور بورڈ کی سستی، سینکڑوں امیدوار تاحال انٹر پارٹ ٹو کی رولنمبر سلپ سے محروم ، رول نمبر سلپ نہ ملنے سے طلبا و طالبات پریشانی سے دوچار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بیشتر تعلیمی اداروں نے ریگولر امیدواروں کی ذمہ داری لینے سے بھی انکار کردیا، تعلیمی اداروں نے خود سے رولنمبر سلپ دینے کی بجائے امیدواروں کو رولنمبر سلپ بورڈ حکام سے لینے کی ہدایت کردی۔
انٹر امتحانات کا آغاز پنجاب بھر میں 19 اپریل سے ہونا ہے۔امیدواروں نے بورڈ انتظامیہ سے فی الفور رولنمبر سلپ اپ لوڈ کرنے کا مطالبہ کردیا۔
بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ جن طلباء کو رولنمبر سلپ نہیں ملی،فوری آفس سے رابطہ کریں۔ان کا کہنا ہے کہ امیدواروں کے رولنمبر سلپ کے حوالے سے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہے ہیں،فی الفور رابطہ نہ کیا تو تمام تر ذمہ داری طلباء پر عائد ہوگی۔