(طیب سیف)سعودی وزیرخارجہ نےپاکستان کے معاشی استحکام کیلئے سعودی عرب کے کلیدی کردار کی یقین دہانی کرادی۔
وزیراعظم شہبازشریف سےسعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی ملاقات ہوئی ،دونوں فریقین میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پربات چیت ہوئی،ملاقات میں پاک سعودی سپریم کو آرڈینیشن کونسل پلیٹ فارم سےکثیر الجہتی تعاون کومزید فروغ پراتفاق کیاگیا،سعودی وزیرخارجہ نےپاکستان کےمعاشی استحکام کیلئےسعودی عرب کےکلیدی کردارکی یقین دہانی کروائی،پاکستان اور سعودی عرب نے علاقائی امن و استحکام کےلیےمربوط کوششوں پر زور دیا۔
اس کےعلاوہ دونوں رہنماوں کےمابین علاقائی سلامتی اورمشرق وسطیٰ کی موجودہ کشیدہ صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی وفدملاقات کےبعد وزیراعظم ہاؤس سےروانہ ہوگیا۔
وفدکی صدرمملکت آصف علی زرداری سےایوان صدر میں ملاقات بھی شیڈول ہے۔