سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی

16 Apr, 2024 | 12:33 PM

Imran Fayyaz

 (اشرف خان) سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان سٹاک ایکسچینج ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح عبور کر گئی۔

 کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک ایکسچینج میں271  پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 70 ہزار 815 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

 خیال رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 229 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 70 ہزار 544 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

 دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں اضافے کا سلسلہ برقرار ہے,کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 28 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 40 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

مزیدخبریں