جنید ریاض : کمپیوٹر سائنس کے ساتھ انٹر کرنے والے طلباء کیلئے پریکٹیکل کاپی کے نمبرز رکھ دیئے گئے،تعلیمی بورڈ کیجانب سے تاحال تحریری طور پر پریکٹیکل کاپی کے نمبرز بارے کالجز کو آگاہ نہ کیا جاسکا جس کے باعث رواں سال کمپیوٹر کے عملی امتحان میں ہزاروں امیدواروں کے نمبرز کم لگنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
تعلیمی بورڈ نے کمپیوٹر سائنس کے ساتھ انٹر کرنے والے طلباء کیلئے پریکٹیکل کاپی کے نمبر رکھ دیئے۔تعلیمی بورڈ کیجانب سے تاحال تحریری طور پر کالجز کو آگاہ نہ کرنے کے باعث کمپیوٹر کے عملی امتحان میں ہزاروں امیدوار کےفیل ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔تعلیمی بورڈ کیجانب سے تاحال امیدواروں کو پریکٹیکل کاپی کےنمبرز کےبارے میں آگاہ ہی نہ کیا جاسکا۔رواں سال جون میں لیے جانے والے کمپیوٹر سائنس کی پریکٹیکل کاپی کے 3 نمبر ہونگے۔پریکٹیکل کاپی عملی امتحان والے دن ایگزمینر کو دیکھانا لازمی ہوگا۔کمپیوٹرپڑھانے والے اساتذہ نے تعلیمی بورڈ کو نمبروں کی وضاحت کے بارے میں لیٹر جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔اساتذہ کا کہنا ہے کہ طلباوطالبات کمپیوٹر سائنس کی پریکٹیکل کاپی کے نمبرز بارے آگاہ نہیں ہیں،بیشتر بچے پریکٹیکل والے دن کاپی تیار کرکے نہیں لاتے۔انکا کہنا تھا کہ باقی سائنس مضامین کے پریکٹیکل کاپی کے پہلے سے ہی نمبرز تھے۔ کمپیوٹر سائنس کی پریکٹیکل کاپی کے نمبرز رواں سال 2024 کے امتحان سے لگائے جائیں گے۔