(شہزاد خان ابدالی)پولٹری ٹریڈرز اور پنجاب حکومت کے مابین برائلر کی قیمت کا تنازعہ طے نہ ہوسکا ۔
پنجاب پولٹری ٹریڈرز نے کل 17 اپریل کو مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا ۔پنجاب کیساتھ خیبرپختون خواہ میں بھی چکن کی سپلائی معطل رہے گی۔
پنجاب پولٹری ٹریڈرز کے صدر طارق جاوید کے مطابق ہڑتال حکومت کیجانب سے صحیح ریٹ نہ دینے کیوجہ سے کی جارہی ہے،لاہور کی دونوں منڈیوں میں بھی کوئی گاڑی نہیں آئے گی ۔
بے جا جرمانوں،سرکاری اداروں کی زیادتیوں اور قیمت ٹھیک نہ دینے کیخلاف ہڑتال ہوگی۔
پنجاب پولٹری ٹریڈرز کا کل مکمل ہڑتال کا اعلان
16 Apr, 2024 | 11:45 AM