پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند

16 Apr, 2024 | 11:43 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: راولپنڈی آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن نے پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند کر دی۔

 ہڑتال سے اسلام آباد ائیرپورٹ، پشاور، گلگت، اسکردو، راولپنڈی، اسلام آباد اور آزاد کشمیر ریجن کو سپلائی معطل ہوگئی۔ ہڑتال کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ہمارے مطالبات کی منظوری تک سپلائی کو معطل رکھا جائے گا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ میٹرائزڈ سسٹم کے تحت بھرائی کے مطالبے کو فوری پورا کیا جائے۔ ضلعی انتظامیہ اور حکام نے 20 فروری کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ مطالبات کی منظوری تک سپلائی معطل رہے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ناپ تول کے پیمانے کے تحت ٹینکرز میں کم پیٹرول ڈیزل بھرا جارہا ہے، جس سے ٹینکر مالکان اور صارفین کو نقصان ہورہا ہے، جس سے اوگرا اور وزارت پیٹرولیم کو متعدد بار آگاہ کر چکے ہیں۔

دوسری طرف چیرمین آل پاکستان آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن میر شمس  شاہوانی نے کسی بھی قسم کی ہڑتال یا سپلائی کی معطلی سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے کہا کہ تمام ڈپوز کو سپلائی جاری ہے، ہڑتال کرنے والی مافیاز کے خلاف کارروائی کی جائے، اوگرا اوردیگر کمپنیوں کو  بلیک میل کر کے اپنے مفادات پورے کرنے کی کوشش کی مذمت کرتے ہیں، ان عناصر کے خلاف سخت کارروائی کر کے مقدمات درج کیے جائیں۔


 

مزیدخبریں