نابینا افرادکا سو ل سیکرٹریٹ کے باہراحتجاجی مظاہرہ ،روڈ بلاک

16 Apr, 2024 | 11:39 AM

Ansa Awais

قیصر کھوکھر : نابینا افرادکا سو ل سیکرٹریٹ کے باہراحتجاجی مظاہرہ ،پناہ گاہوں میں قید کئے گئے نابینا افراد کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔ 

پناہ گاہوں میں قید کئے گئے نابینا افراد کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ،مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت سرکاری ملازمتیں دینے کا وعدہ بھی پورا کرے۔نابینا افرادکی ایک بڑی تعداد نے سو ل سیکرٹریٹ کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا اور چاروں اطراف کی ٹریفک بلاک کردی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پناہ گاہوں میں قید کئے گئے نابینا افراد کو فوری رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے انہیں ملازمتیں دینے کا وعدہ کیا تھا، لیکن وہ وعدہ پورا نہیں کیا گیا، نابینا افراد کو فی الفور سرکاری ملازمتیں دینے کے آرڈرز دیئے جائیں۔مظاہرین نے سڑک پر دھرنا دیدیا، جس سے چاروں اطراف کی ٹریفک بلاک ہو گئی، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ پولیس کے کہنے کے باوجود مظاہرین نے دھرنا ختم کرنے سے انکار کردیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک مطالبات پورے نہیں کئے جاتے دھرنا جاری رہے گا۔

مزیدخبریں