ویب ڈیسک: دیہاتیوں اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ کراس فائرنگ میں دو ڈاکو ہلاک جبکہ دو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگے۔
تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے علاقہ رینالہ خورد کے تھانہ صدر کی حدود میں پولیس، دیہاتیوں اور ڈاکوؤں کے مابین مبینہ کراس فائرنگ ہوئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے، جبکہ رات کے وقت اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دو ڈاکو فرار ہوگئے۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے اسلحہ اور ڈکیتی شدہ مال برآمد کرلیا۔ساتھ ہی پولیس کی جانب سے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔فرار ڈاکووں کی تلاش جاری ہے۔ فائرنگ سے جابحق ہونے والے ڈاکوؤں کی لاشیں شناخت کےلئے تھانہ صدر منتقل کردی گئیں ہیں۔
واضح رہے کہ ڈاکو تھانہ سٹی کی حدود میں واردات کر کے فرار ہو رہے تھے کہ دیہاتیوں اور پولیس نے گھیر لیا، ڈاکووں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، پولیس اور اہل دیہہ نے جوابی فائرنگ کی جس سے دو ڈاکو ہلاک ہوگے۔