عدالتی حکم نہ ماننے پر ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ درج

16 Apr, 2023 | 08:43 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک:عدالتی حکم نہ ماننے پر تھانہ سٹی کے ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 سیونتھ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نےحیدرآباد کےشہری کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ایس ایچ او سٹی عدبالرحیم چانڈیو کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔ مقدمہ درج نہ کیے جانے پر شہری محمد اظہر نے توہین عدالت کی درخواست دائر کی۔

عدالت نے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر ایس ایچ او سٹی کے خلاف مقدمے کے اندراج کا حکم دیا۔ عدالتی حکم پر تھانہ سٹی کے ایس ایچ او عبدالرحیم چانڈیو کے خلاف تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مزیدخبریں