فرزانہ صدیق: پی پی 17 راولپنڈی سے پی ٹی آئی کے امیدوار راجہ ماجد ستّی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔
پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد ماجد حسین ستّی کی ویگو گاڑی چھین کر فرار ہوگئے۔ فائرنگ کا واقعہ آئی جے پی روڑ پر پیش آیا۔راجہ ماجد حسین ستّی سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی جانب سے دئے گئے افطار ڈِنر سے واپس گھر کی طرف جارہے تھے۔
پولیس موقعہ پر پہنچ گئی اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔اسلام آباد پولیس کی جانب سے حدود کا تعین جاری ہے۔