ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 بےروزگاری میں کمی وسرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کیلئےوزیر اعلیٰ پنجاب کاتاریخی فیصلہ

 بےروزگاری میں کمی وسرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کیلئےوزیر اعلیٰ پنجاب کاتاریخی فیصلہ
کیپشن: Mohsin Naqvi, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بےروزگاری میں کمی اور سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے تاریخی فیصلہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے پٹرول پمپس کے عرصہ دراز سےزیرالتواءاین اوسیز یکم مئی تک جاری کرنے کاحکم دے دیا، ساتھ ہی متعلقہ حکام کو تمام این او سیز 15 روز میں کلیئر کرنے کی ہدایت دے دی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ نئے پٹرول پمپس سے نوجوانوں کیلئےملازمت کےہزاروں مواقع پیدا ہونگے۔ہر پٹرول پمپ پر اوسطاً 30 سے 35 لوگوں کو روزگار ملے گا۔ 1200سے زائد پٹرول پمپس کو این او سیز ملنے سے 30 ہزار سے زائد لوگ برسر روزگار ہونگے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے تمام متعلقہ محکموں کو پٹرول پمپس کے این او سیز جلد جاری کرنے کا حکم دے دیا۔اس کے علاوہ این او سیز کے اجراء میں غیر ضروری تاخیر ختم کرنے کی ہدایت دے دی۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ قانونی تقاضے پورے کر کے پٹرول پمپس کے این او سیز کا اجراء کیا جائے۔محسن نقوی نے این او سیز کے اجراء میں شفافیت کو یقینی بنانے کی ہدایت دے دی، اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ این او سیز کے اجراء میں شفافیت اپنانے سے شہریوں کا حکومت پر اعتماد بڑھے گا۔

واضح رہے کہ تمام اضلاع میں پٹرول پمپس کیلئے 1264درخواستیں عرصہ درازسےالتوا کا شکار  تھیں۔

Bilal Arshad

Content Writer