پلوامہ کا ڈرامہ ,مودی سرکار کے گلے کی ہڈی بن گیا ,ہندوستانی یوٹیوبر کے ہو ش رُبا انکشافات  

16 Apr, 2023 | 07:27 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک )ہٹلر مودی کا پلوامہ ڈرامہ بھارتی حکومت کےگلے کی ہڈی بن گیا۔ 

 تفصیلات کے مطابق شدت پسند ہندوستان میں مودی کو ہی ہزیمت کا سامنا  کرنا پڑ رہا ہے،پلوامہ حملے پرہندوستانی یوٹیوبر رویش کمار کے ہو ش رُبا انکشافات کر دیئے ، رویش کمار نے سوال اٹھایا ، پلوامہ حملے پر مودی نے ’’ستیہ پال ‘‘ملک کو کیوں چپ رہنے کا کہا؟جبکہ ستیہ پال نے کہا تھا کہ  "اگر ہم ایئر کرافٹ دے دیتے تو پلوامہ حملہ نہ ہوتا لیکن مودی نے منع کر دیا تھا"۔ 

 بھارتی سیاستدان نہ صرف پلوامہ حملے پر سوالات اٹھا رہے ہیں بلکہ مودی سرکار کو اس کا قصور وار بھی ٹھہرا رہے ہیں، پلوامہ حملے پر ہندوستانی سیاستدان پہلے ہی کھل کر سامنے آچکے ہیں،کچھ ہی دن قبل سابق گورنر جموں و کشمیر ستیہ پال ملک نے بھی مودی حکومت پر خدشات اور خطرات کا اظہار کیا تھا، ستیہ پال نے انکشاف کیا تھا کہ مودی انھیں حملے کے بارے بات کرنے سے روکتے تھے، نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول بھی پلوامہ حملے پر بحث سےمنع کرتے رہے۔

 ستیہ پال کے مطابق 300کلوگرام بارودی مواد سے بھری گاڑی کا علاقے میں داخل ہونا سیکیورٹی کی ناکامی تھی، پلوامہ حملے کا مقصد الیکشن میں مودی کو جتوانا تھا،واقعہ کے وقت مودی سیاسی سرگرمیوں میں مصروف تھے،بھارتی میڈیا نے بھی مودی کے لیے پاکستان کے خلاف انتقامی کارروائی کی صورتحال بنائی،بھارتی میڈیا نے اپنی عوام سے حقیقت چھپائی اورمودی کو ہیرو کے طور پر دکھایا، بھارتی سرکار آج تک پلوامہ حملے کی وجوہات سامنے نہ لا سکی، پلوامہ حملے کے بعد اس پر بات کرنے والوں کو غدار تک قرار دیا گیا۔

 مودی سرکار کو آئے روز عالمی سطح پر ہزیمت کا سامنا ہے لیکن مودی کا کوئی پرسان حال نہیں، سابق وزیرِ اعلٰی کرناٹکا اور کانگریس لیڈر سدارامائیا نے بھی پلوامہ کی مزید گُتھی  سلجھا دی ،سابق وزیرِ اعلٰی کرناٹکا کا کہنا ہے کہ "پلوامہ حملے اور فوجیوں کی ہلاکتوں کے ذمے دار مودی اور امت شاہ ہیں"، "مودی اور امت شاہ نے اپنی خود غرض سیاست کی وجہ سے جہاز دینے سے انکار کیا جسکا نتیجہ فوجیوں کی ہلاکت سے سامنے آیا"،کیا مودی اپنے ہی فوجیوں کا قاتل بن کر ہمسایہ ممالک پر الزام تراشی کر کے خطے کیلئے خطرہ نہیں؟

مزیدخبریں