(ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور کی نماز جنازہ لکی مروت میں ادا کرنے کے بعد انہیں تاجی خیل کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر مذہبی امور کے نماز جنازہ میں ایم این اے محسن داوڑ، ایم این اے مولانا محمد انور اورمحمد خان شیرانی نے شرکت کی ان کے علاوہ کمشنر بنوں ڈویژن ، ڈپٹی کمشنر لکی مروت اور ہزاروں کی تعداد میں جے یو آئی کارکنوں اور عام افراد نے شرکت کی ، نمازہ جنازہ کے بعد انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔