ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محمد رضوان انجری کا شکار ہوگئے

 محمد رضوان انجری کا شکار ہوگئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان گزشتہ روز  بیٹنگ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے محمد رضوان کی انجری کے حوالے سے کہا گیا کہ محمد رضوان کی انجری خطرناک نہیں ہے۔ محمد رضوان کمر میں درد محسوس کر رہے تھے جس کے باعث انہیں احتیاط کے طور پر دوسری اننگز میں آرام دیا گیا۔گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں محمد رضوان سویپ مارتے وقت اپنا توازن برقرار نہیں رکھ سکے تھے۔ کمر میں تکلیف کی وجہ سے محمد رضوان نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں وکٹ کیپنگ نہیں کی تھی۔ انکی جگہ وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث نے کیپنگ کے فرائض انجام دیے تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں برتری کے بعد پانچ میچز کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے۔ تیسرا ٹی ٹوئنٹی لاہور جبکہ چوتھا اور پانچواں ٹی ٹونئٹی راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے شانداد بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 101 رنز کی یادگار اننگز کھیلی۔ انجری کا شکار ہونے والے محمد رضوان نے نصف سنچری بنائی جبکہ افتخار نے ناقابل شکست 33 رنز بنائے۔

Ansa Awais

Content Writer