اسلام آباد، مفتی عبدالشکور کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی

16 Apr, 2023 | 08:35 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی۔

مفتی عبدالشکور کی نمازہ جنازہ جامعہ دارالسلام سیکٹر جی 6 میں مولانا فضل الرحمان نے پڑھائی۔نماز جنازہ میں ارکان پارلیمنٹ سمیت علماء اور جے یو آئی کے کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، طارق فضل چودھری اور دیگر ممبران نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ مفتی عبدالشکور اسلام آباد میں میریٹ سے سیکریٹریٹ چوک کی طرف جا رہے تھے کہ شاہراہ دستور پر ایک گاڑی نے ان کی گاڑی کو ٹکر ماری۔حادثے کے بعد مولانا عبدالشکور کو پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ مفتی عبدالشکور کی نماز جنازہ دوپہر 2 بجے آبائی علاقے لکی مروت تاجبی خیل میں بھی ادا کی جائے گی۔

مزیدخبریں