نو منتخب وزیر اعلیٰ سے حلف، گورنر پنجاب نے اپنا فیصلہ سنادیا

16 Apr, 2022 | 10:01 PM

M .SAJID .KHAN

(راو دلشاد)پنجاب میں بھی وفاق کی روش برقرار ، گورنر پنجاب نے نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے حلف نہ لینے کا فیصلہ کیا۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب میں بھی وفاق کی روش برقرار ہے، گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کا نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے حلف نہ لینے کا فیصلہ کیا، حمزہ شہباز بطور وزیراعلیٰ پنجاب حلف چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کےذریعے اٹھائیں گے، گورنر پنجاب کی آیئنی ٹیم نے گورنر پنجاب کو وزیر اعلیٰ کے انتخاب سے متعلق آئینی عمل سے آگاہ کردیا۔ گورنر پنجاب نے آئینی ٹیم کو بتایا کہ حمزہ شہباز بطور وزیراعلیٰ آئینی طور پر منتخب نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے پر حلف برداری سے قبل صدر مملکت عارف علوی کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے طبیعت خراب ہونے کی اطلاع دی اور بتایا کہ ڈاکٹرز نے انہیں چند دن آرام کا مشورہ دیا ہے۔

صدر عارف علوی نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف سے حلف نہیں لیا۔عارف علوی کی جگہ شہباز شریف سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی وزارت عظمیٰ کا حلف لیا تھا۔

مزیدخبریں