(ویب ڈیسک) عثمان بزدار پرویز الہیٰ کی عیادت کے لیے ان کے چیمبر پہنچے تو پرویز الہیٰ نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعےکی تفصیلات سے عثمان بزدار کو آگاہ کیا۔
چوہدری پرویز الہیٰ نے بتایا کہ وہ ایوان میں اس طرف یہ کہنےگئے تھےکہ ایسا نہ کریں، اس دوران رانا مشہود کچھ لوگوں کو لے کر آگئے، سعد رفیق کا بھائی سلمان رفیق بھی آپہنچا اور مجھے پیچھے سے پکڑ کر نیچےگرایا، جب نیچے گرا تو پھر میں بے ہوش ہوگیا اور پھر نہیں معلوم کیا ہوا۔
اس پر عثمان بزدار نے اظہار حیرت کرتے ہوئےکہا کہ ہمیں تو پتا ہی نہیں چلا، جس پر تحریک انصاف کے رہنما راجہ بشارت اور ان کے ساتھ کھڑے شخص نے لقمہ دیا کہ ہمیں پتا چل گیا تھا، ہم پہنچ گئے تھے۔ عثمان بزدار کے پوچھنے پر پرویز الہیٰ نےکہا کہ ان کا بازو فریکچر ہوا ہے۔
آج پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کےدوران چودھری پرویزالہٰی زخمی ہوگئے تھے جس پر ان کا میرا بازو توٹ گیا تھا،ریسکیواہلکاروں نےپرویز الہٰی کوطبی امداد دی جبکہ چہرے پر آکسیجن ماسک بھی لگا یا گیا۔
بعدازاں مونس الٰہی اپنے والد پرویز الٰہی کا بدلہ لینے پنجاب اسمبلی پہنچے اور کہا پرویزالٰہی پر حملہ سہیل بٹ نے کیا، انہوں نے گلو بٹ پالے ہوئے ہیں، ان سے نمٹنے آیا ہوں ،ہمت ہے تو مجھ سے مقابلہ کریں، بزرگ پر حملہ کیا ہے۔