ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی جلسہ؛ شرکاء نے سابق وزیراعظم کی خواہش پوری کردی

کراچی جلسہ؛ شرکاء نے سابق وزیراعظم کی خواہش پوری کردی
کیپشن: Imran Khan Karachi
سورس: 24newshd
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان خصوصی طیارے میں اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے۔جلسے میں شریک پی ٹی آئی کے کارکنان سابق وزیراعظم عمران خان کی خواہش پوری کردی۔

 کراچی میں مزار قائد پر پی ٹی آئی ایک اور تاریخ رقم کرنے جارہی ہے۔ عمران خان نے کراچی میں ہمارے جلسے میں شرکت کے لئے آنے والوں سے خواہش کی تھی  کہ وہ قومی پرچم اپنے ساتھ لے کر آئیں، ٹویٹر پر ویڈیو  پیغام میں کہا تھا کہ اب یہ امریکی شہ پر مقامی میرجعفروں کی معاونت سے حکومتیں بدلنے کےخلاف پاکستان کی خودمختاری اورحقیقی جمہوریت کی ایک جنگ ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کراچی باغ جناح جلسے میں عوام کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، خواتین بچوں سمیت کارکنان کی بڑی تعداد جلسہ گاہ پہنچ گئی، باغ جناح جلسے میں پی ٹی آئی اور قومی پرچموں کی بہار جبکہ خواتین پارٹی پرچم لباس زیب تن کئے ہوئے ہیں، نوجوانوں ٹولیوں کی شکل میں نعرے بازی جلسہ گاہ میں پہنچ رہے ہیں۔ 

 ایوی ایشن ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم چارٹرڈ طیارے کے ذریعے کراچی ایئرپورٹ پہنچ چکے ہیں۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں نے عمران خان کا ٹرمینل ون پر استقبال کیا.

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے، عمران خان کی کراچی ایئرپورٹ پر استقبال کے لیے تحریک انصاف کی مرکزی اور صوبائی قیادت موجود سابق وزیراعظم عمران خان کو خصوصی انتظامات کے تحت گورنر ہاؤس کراچی لایا گیا۔

سندھ رینجرز اور کراچی پولیس کی جانب سے بھی سابق وزیراعظم کے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے۔ گورنر ہاؤس میں اجلاس کے بعد عمران خان کی جناح گراؤنڈ کے جلسے میں پہنچے

M .SAJID .KHAN

Content Writer