مونس الٰہی کی للکار؛ پنجاب اسمبلی آتے ہی بڑا اعلان کردیا

16 Apr, 2022 | 05:54 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی اپنے والد پرویز الٰہی کا بدلہ لینے پنجاب اسمبلی پہنچ گئے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پرویزالٰہی پر حملہ سہیل بٹ نے کیا، انہوں نے گلو بٹ پالے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان سے نمٹنے آیا ہوں ،ہمت ہے تو مجھ سے مقابلہ کریں، بزرگ پر حملہ کیا ہے۔

ہنگامہ آرائی کے بعد پی ٹی آئی اور ق لیگ کے ارکان نے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا،قائد ایوان کے انتخاب کے لئےووٹنگ کا عمل شروع ہوچکا ہے،سیکریٹری اسمبلی محمد خان بھٹی نے اجلاس میں ایجنڈا پیش کیا،ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نےایوان کے دروازےبند کرنے کا حکم دے دیا،ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے تک کوئی ایوان میں داخل اور باہر نہیں جاسکتا۔

قبل ازیں ہنگامہ آرائی کےدوران چودھری پرویز الٰہی زخمی ہوگئےاور میرا بازو توٹ گیا، جس پر انہیں ایوان سے باہر نکال دیاگیا،ریسکیواہلکاروں نےپرویز الٰہی کوطبی امداد دی جبکہ چودھری پرویز الٰہی کا ہاتھ زخمی ہوگیا ، چہرے پر آکسیجن ماسک بھی لگا یا گیا۔

چودھری پرویز الٰہی کا کہناتھا کہ میں ابھی بھی اسپیکر ہوں، یہ اسپیکر کے ساتھ ہو رہا ہے،شریفوں کا اصل چہرہ سامنے آگیاہے،شریفوں نے میری اچھائی کا اچھا بدلہ دیاہے،جب زمین پر گرا تو رانا مشہود میرے اوپر گرا ہوا تھا، حمزہ شہباز ایوان میں بیٹھ کر پکڑو پکڑو کہہ رہے تھے،یہ سب شہبازشریف کے فون پر کارروائی ہوئی ہے۔

مزیدخبریں