ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالتیں اسمبلی کی کارروائی میں مداخلت نہیں کر سکتیں، پرویزالہیٰ

پرویز الہیٰ
کیپشن: Pervaiz Elahi
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  ق لیگ کے صدر اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ  آرٹیکل 69 کے تحت ججز کے فیصلے پارلیمنٹ میں ڈسکس نہیں ہوسکتے، اسمبلی میں کیا ہونا ہے کیا نہیں ہونا، عدلیہ طے نہیں کرسکتی۔

غیر ملکی میڈیا اور ابزرورز سے بات کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 69 بڑا واضح ہے کہ آئین کے تحت عدالتیں اسمبلی کی کارروائی میں مداخلت نہیں کر سکتیں، عدالت اسمبلی کی کارروائی، رولز اور طریقہ کار میں دخل نہیں دے سکتی، اور اس آرٹیکل کے تحت ججز کے فیصلے پارلیمنٹ میں ڈسکس نہیں ہوسکتے، اسمبلی میں کیا ہونا ہے کیا نہیں ہونا، عدلیہ طے نہیں کرسکتی۔

 چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ میں پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا الیکشن لڑ رہا تھا اس لئے تمام پاورز ڈپٹی اسپیکر کو دیں، لیکن جب ڈپٹی اسپیکر نے اختیارات کا غلط استعمال کیا تو میں نے اختیارات واپس لے لئے۔ جمہوریت کے نام پر دھبہ لگا ہے منحرف ارکان کا فیصلہ کیوں روکا گیا۔ ڈپٹی اسپیکر متنازعہ ہے ہم اس کو کیسے جج مان سکتے ہیں، باہر سے غلط فیصلے نہ آتے، پارلیمنٹ کے کام مداخلت نہ ہوتی تو ایسا نہ ہوتا۔

 اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ جب سے پاکستان بنا آج تک پولیس اسمبلی میں نہیں آئی، جب پولیس اہلکاروں نے ممبرز کو تھپڑ مارے تو جھگڑا شروع ہو گیا، پولیس کا ہاؤس میں آنا ہی غیر آئینی ہے، تمام ہاؤس ممبرز نے پولیس کے خلاف تحریک استحقاق دے دی ہے، میں نے تحریک ٹیک اپ کرلی ہے ہم آئی جی کو تین ماہ کی سزا دے سکتے ہیں، اور جنہوں نے پولیس اندر بلائی ان پر بھی توہین عدالت لگے گی۔

چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ  لوٹے اچھالنا تو نارمل بات ہے لوٹے تو پہلے بھی ہاؤس میں آتے رہے ہیں، اپوزیشن والے منحرف ارکان کو کیوں ساتھ لے کر آئے ہیں، تین ہوٹلوں میں منحرف ارکان کو روکا گیا، میرے ووٹر کو زبردستی اٹھا یا گیا اور انہیں لالچ دی گئی  ورغلایا گیا، مسلم لیگ ن کا کوئی حق نہیں انہوں نے ہمارے ووٹرز کو اٹھائے، علیم خان ان کا فنانسر ہے شریفوں نے تو پہلے سے ایک پیسہ نہیں لگایا، کم از ڈیڑھ سے دو ارب روپیہ ہمارے ارکان کو خریدنے کے لئے استعمال ہوا، حالات کی روشنی میں آئندہ لائحہ عمل دیا جائے گا۔

پرویز الہیٰ نے مزید کہا کہ  مجھ سے کوئی سیاسی غلطی نہیں ہوئی، مجھ سے پہلے بھی تین دفعہ شریفوں نے وعدے کئے جو کبھی پورے نہیں ہوئے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor