ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کو ملنے والے تحائف سے متعلق قریبی ساتھی کا خصوصی بیان

عمران خان کو ملنے والے تحائف سے متعلق قریبی ساتھی کا خصوصی بیان
کیپشن: Imran Khan Gifts
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی کا بیان سامنے آگیا، علامہ طاہر اشرفی نے کہا دوست ممالک سے ملنے والے تحائف کے حوالہ سے صورتحال افسوسناک ہے ۔

تحریک انصاف کے رہنما  علامہ طاہر اشرفی نے اپنے بیان میں کہا کہ  تحائف کے حوالہ سے جو صورتحال سامنے آ رہی ہے اس سے پاکستان کا وقار مجروح ہو رہا ہے۔توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے کے حوالہ سے صورتحال کو مکمل واضح ہونا چاہیے۔موجودہ صورتحال دوست ممالک میں پورے پاکستان کے لئےشرمندگی کا سبب بن رہی ہے۔

علامہ طاہر اشرفی کا کہناتھا کہ تحائف کے حوالہ سے عمران خان اور وزارت خارجہ کو صورتحال واضح کرنی چاہیے۔ تحائف کے حوالہ سے ذرائع ابلاغ اور سیاسی قیادت دوست ممالک کے نام نہ لیں تو بہتر ہو گا۔ پاکستان کے اس وقت اسلامی عرب ممالک سے تعلقات بہتر ہیں، کوئی غلط فہمی پیدا نہ ہونے دیں۔
 حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کا مزید کہناتھا کہ اگر تحائف کے حوالہ سے کوئی غیر قانونی کام ہوا ہے تو اس پر ایکشن ہونا چاہیے ، ذرائع ابلاغ پر یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer