عمران خان کے بطور وزیراعظم 5 اہم ترین فیصلوں کو روک لیا گیا

16 Apr, 2022 | 03:00 PM

Muhammad Zeeshan

24 نیوز: سابق وزیراعظم عمران خان کی  وفاقی کابینہ کے پانچ اہم ترین فیصلوں کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا۔

دستاویزات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے زبانی احکامات پر پانچ سمریوں کی سرکولیشن سے منظوری لی گئی۔ وزیراعظم آفس کی ہدایت پر سابقہ وفاقی کابینہ کی پانچ سمریوں کی منظوری معطل کردی گئی ہے۔ 

دستاویزات کے مطابق ایم ڈی پی پی ایل، ایم ڈی پی ایل ایل سمیت پانچ سمریوں کی سرکولیشن کے ذریعے عجلت میں منظوری لی گئی تھی۔ وزیراعظم آفس نے متعلقہ وزارتوں کو سمریاں نئی وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت جاری کردی۔نئی وفاقی کابینہ اور وزیراعظم شہباز شریف سمریوں کا جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے۔

وزیراعظم آفس نے سوال اٹھایا کہ  پی ٹی آئی حکومت نے آخری دنوں میں کابینہ اجلاس کے بغیر سرکولیشن کے ذریعے اہم امور کی منظوری کیوں لی ؟ایف 14/15،ایف 12اور جی 12سیکٹر میں بیوروکریٹس کو دوپلاٹس پالیسی پر منظوری لی گئی تھی۔چئیرمین نجکاری کمیشن کی تعیناتی کی شرائط سے متعلق سمری کی منظوری لی گئی تھی۔

مزیدخبریں