ویب ڈیسک : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کے قائد ایوان کے انتخاب کے لئے ہونے والے اجلاس میں ہنگامہ آرائی پاکستان تحریک انصاف کی غنڈہ گردی کی مذمت کی ہے ۔
مریم نواز نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اس غنڈہ گردی اور سڑک چھاپ پی ٹی آئی کا جڑ سے خاتمہ ہر پاکستانی کا اولین فرض ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کلچر کسی طرح بھی ملک و قوم کے لیے اچھا نہیں بلکہ تباہی ہے، اس کا فوری سدباب اور خاتمہ ضروری ہے، پنجاب کے عوام ان کے چہرے پہچان لے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جتنا چاہے پھڑپھڑا لو، پنجاب کا حق پنجاب کے عوام کو آج انشاءاللّہ مل کر رہے گا۔وہ ترقی جو 2018 میں ان سے چھین لی گئی تھی، وہ پنجاب واپس لے کر رہے گا۔وزیر اعلی حمزہ شہباز انشاءاللّہ!
اس غنڈہ گرد اور سڑک چھاپ PTI کا جڑ سے خاتمہ ہر پاکستانی کا اولین فرض ہے۔ یہ کلچر کسی طرح بھی ملک و قوم کے لیے اچھا نہیں بلکہ تباہی ہے۔ اس کا فوری سدباب اور خاتمہ ضروری ہے۔ پنجاب کے عوام ان کے چہرے پہچان لے۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 16, 2022