پنجاب اسمبلی میں کیا ہوا اور کیوں ہوا? ن لیگ کے ملک احمد خان نے بتا دیا

16 Apr, 2022 | 02:01 PM

 سٹی فورٹی ٹو: پاکستان مسلم لیگ ن کے ملک احمد خان نے کہا ہے کہ حکومتی ارکان جھگڑا کر کے الیکشن ملتوی کرنا چاہتے ہیں۔
 صوبائی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی پاکستان تحریک انصاف اور پرویز الہیٰ کے ساتھیوں نے بدترین غنڈہ گردی  کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر پر حملہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ آئین کو پامال کرنے کی اس مذموم کوشش کو اپنے ہاتھ سے روک سکتے تھے۔تاہم  نہیں چاہتے کوئی ایسا موقع فراہم کریں کہ اجلاس برخاست ہو جائے۔ملک احمد خان نے کہا کہ آئی جی اور چیف سیکرٹری کو کہا گیا ہے کہ اس معاملے کو بلا کسی رکاوٹ چلوائیں۔ 

متحدہ اپوزیشن کے ارکان اسمبلی تاحال پنجاب اسمبلی میں ہی موجود ہیں ۔حمزہ شہبازشریف،علیم خان ،ملک اسدکھوکھر سمیت متحدہ اپوزیشن کے ارکان پنجاب اسمبلی میں موجود ہیں ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کے انتخاب تک ہم اسمبلی میں ہی موجود رہیں گئے ۔

 دوسری طرف حکومتی اراکین کی جانب سے ڈپٹی سپیکر پر حملہ کے بعد اجلاس شروع نہ ہو سکا۔ اور قائد ایوان کا انتخاب التواء کا شکار ہوکر رہ گیا ہے ۔ اس وقت آئی پنجاب  ہوم سیکرٹری پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں موجود ہیں جبکہ ڈپٹی سپیکر اپنے چیمبر میں چلے گئے ۔حکومتی اراکین تاحال ڈپٹی سپیکر کے ڈائس کے سامنے موجود  اور بدستور نعرے بازی کرتے رہے۔

مزیدخبریں