تحریک انصاف کے ناراض ارکان کا استعفوں سے متعلق بڑا اعلان

16 Apr, 2022 | 01:48 PM

Muhammad Zeeshan

ویب ڈیسک: تحریک انصاف  کے منحرف رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ ہم قومی اسمبلی سے استعفے نہیں دے رہے، بلکہ ایوان میں رہ کر بھرپور کردار ادا کریں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی میں ہیں اور اس کا حصہ ہیں، جو بھگوڑے ہیں وہ بھاگ گئے ہیں۔ہمارا جو بھی کردار ہوگا وہ اسمبلی میں بیٹھ کرادا کریں گے، امید کرتے ہیں حکومت صحیح سمت میں چلے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوٹا صرف ایک ہے اور وہ عمران خان ہے، انہیں چاہیے تھا اپوزیشن میں بیٹھتے اور حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے۔

واضح رہے کہ  قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے 123اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کرلئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ارکان کے استعفے بطور قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی مجھے موصول ہوئے تھے۔

فرخ حبیب نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا کہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

مزیدخبریں