پولیس پنجاب اسمبلی میں کیوں داخل ہوئی؟ پرویز الہیٰ برہم، بڑا اعلان کردیا

16 Apr, 2022 | 01:25 PM

Muhammad Zeeshan

سٹی 42 : ڈپٹی اسپیکر کی ہدایت پر پولیس پنجاب اسمبلی میں داخل ہوئی۔ چودھری پرویز الہیٰ نے پولیس کے اسمبلی ہال داخلے کو خلاف قانون قرار دے دیا۔ آئی جی پنجاب کو سزا دینے کا بھی اعلان کردیا۔

لاہور: حکومتی اراکین نے ڈپٹی سپیکر کی چئیر پر قبضہ کر لیا جس کے بعد  ایوان کی کارروائی روک دی گئی، چودھری پرویزالٰہی  کا اظہار برہمی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پولیس کون ہوتی ہے ایوان میں آنے والی؟ آئی جی پنجاب کو اسمبلی طلب کرو گا ۔

 پنجاب اسمبلی میں دھینگا مشتی، لوٹے چل گئے۔رانا شہباز ، خیال احمد کاسترو اور دیگر اراکین نے ڈپٹی اسپیکر کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ لاتوں، مکوں اور گھونسوں کا استعمال کیا گیا۔حکومتی اراکین نے ڈپٹی سپیکر کی چئیر پر قبضہ کر لیا۔ بعدازاں ڈپٹی سپیکر کی ہدایت پر پولیس ایوان میں داخل ہوئی اور انہیں ریسکیو کرکے ہال سے نکال کر لے گئی جس کے بعد ایوان کی کارروائی روک دی گئی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار چودھری پرویز الہیٰ نے واقعے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کون ہوتی ہے ایوان میں آنے والی ؟آئی جی پنجاب کو اسمبلی طلب کرو ں گا اور ایک ماہ کیلئے آئی جی کو سزا دو ں گا۔

مزیدخبریں