ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 اب اثاثے چھپانے پرمنی لانڈرنگ کا مقدمہ نہیں ہوگا، اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ آگیا

assets and money laundering
کیپشن: assets and money laundering
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : اسلام آباد ہائیکورٹ نے اثاثے چھپانے یا ڈیکلیئر نہ کرنے پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ بنانا غیرقانونی قرار دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے 5 صفحات پر فیصلہ جاری کردیا۔

چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ کی جانب سے جاری کیے گئے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اثاثے جرم کی رقم سے نہ بنائے گئے ہوں تو منی لانڈرنگ ایکٹ کا اطلاق نہیں ہوگا۔

فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کا مقدمہ بنانے کے لیے جرم کے پیسے سے اثاثے بنانے کا ربط ثابت کرنا ضروری ہے۔