الیکشن نتائج کے حوالے سے چودھری پرویز الہی کا بڑا اعلان

16 Apr, 2022 | 11:43 AM

 علی اکبر : وزیر اعلیٰ کے امیدوار چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کچھ لوگوں کی نیت خراب ہے۔ اگر الیکشن میں ناانصافی ہوئی تو نتائج قبول نہیں کرینگے۔

  رپورٹ کے مطابق پنجاب میں قائد ایوان کے انتخاب  کے لئے آخری وقت تک جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری  رہا۔ چودھری پرویز الہی نے ارکان اسمبلی راجہ بشارت۔ چودھری ظہیر الدین خان ۔ بائو رضوان۔ میاں اسلم اقبال سمیت دیگر سے ملاقات کی۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کے الیکشن کے لئے دعا کریں ہم کوشش کریں کے الیکشن شفاف ہو ۔کچھ لوگوں کی نیت خراب ہے ۔جس کی نیت خراب آج پتہ چل جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے دن پتہ چلے گا اسمبلی کا کسٹوڈین کون ہے۔پنجاب اسمبلی کے اردگرد کے حالات نیک نیتی والے نہیں ۔اگر ناانصافی کے نتائج ہوئے تو قبول نہیں کریں گے۔

مزیدخبریں