(سٹی 42) اسپیکر پنجاب اسمبلی کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ منحرف ارکان پرویز الہٰی سے رابطے میں ہیں ، وہ ووٹ ہمیں ہی دیں گے۔
پنجاب اسمبلی کے احاطے میں امیدوار وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے منحرف ارکان سخت پہرے کے باوجود پرویز الہٰی سے رابطے میں ہیں، وہ ووٹ ہمیں ہی دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ڈپٹی سپیکر دوست مزاری دیانت دار اور صادق وامین نہیں رہے ،انہوں نے تاریکی میں حمزہ شہباز سے ملی بھگت کر کے اجلاس بلایا ۔تونشہ خانہ کیس پر بولے، ہار کا کون پوچھ رہا ہے جو پورا ملک لوٹ کر کھا گئے ہیں، نواز شریف صرف اداروں اور عدلیہ کا نہیں بلکہ سب کا مجرم ہے ۔