خاتون نے تیسری منزل سے کود کرخودکشی کرلی

16 Apr, 2021 | 11:02 PM

M .SAJID .KHAN

(عابد چودھری)فیکٹری ایریا میں دو بچوں کی ماں نے گھریلو ناچاقی پر گھر کی تیسری منزل سے کود کر خود کشی کر لی۔

پولیس کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقے النور ٹاؤن کی رہائشی ٹریزا کا اپنے شوہر سے جھگڑا چل رہا تھا،آج بھی دونوں میاں بیوی میں تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہو ا۔اس دوران ٹریزا نے گھر کی تیسری منزل سے کود کر خود کشی کر لی اورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئی۔پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لاش مردہ خانے منتقل کر دی ۔پولیس کا کہناہے مزیدکہ قانونی کارروائی کی جا رہی ہے ۔

گزشتہ دنوں والٹن فلائی اوور سے شہری نے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی تھی،جاں بحق ہونیوالے شہری کی شناخت محمد شفیق کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر 40سال بتائی جارہی تھی، پولیس نے بتایا کہ جب تک خود کشی کرنے والے کے ورثاءکا پتہ نہیں چلتا خودکشی کی وجہ معلوم نہیں کی جا سکتی جلد ورثاءکا پتہ چلا لیں گے۔

شہر لاہور میں گزشتہ دو ماہ کے دوران درجنوں خودکشیاں ہو چکی ہیں جن میں مرد خواتین اور بچے شامل ہیں۔پولیس کے مطابق گھریلو ناچاقی، معاشی تنگدستی اور معاشی رویے خودکشیوں کی بڑی وجوہات ہیں اور ان وجوہات کو ختم کرکے ہم قیمتی جانوں کا ضیائع روک سکتے ہیں۔ 

خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان نے شہر میں خوف و ہراس کی فضا طاری کردی ہے۔ ہر روز کوئی نہ کوئی شخص اپنے ہاتھوں سے موت کو گلے لگا لیتا ہے۔ خودکشی کی وجوہات گھریلو جھگڑے، جہالت اور ذہنی تناؤ ہے۔ زیادہ تر واقعات ذاتی و گھریلو مسائل کہ وجہ سے رونما ہوتے ہیں, خودکشی کرنے والوں میں ان پڑھ افراد کے ساتھ  پڑھے لکھے نوجوانوں کی اکثریت شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق اس کے علاوہ قانونی مسائل بھی ہیں اور اس امر کی نگرانی کرنے کے لیے بھی کوئی نظام موجود نہیں کہ جو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں وہ معیار کے مطابق ہیں یا نہیں۔اس بات کو تسلیم کیا جا رہا ہے کہ ڈپریشن نامی مرض بہت سارے مسائل کے مجموعے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ خاص طور پر خود کشی کی کوشش اعصابی تبدیلیوں کے باعث ہوتی ہے جو ان لوگوں میں نہیں پائی جاتی جو مختلف اقسام کے ڈپریشن میں مبتلا ہوتے ہیں۔
 

مزیدخبریں