(سٹی42) بالوں کی خوبصورتی انسانی حسن کو مزید حسین بنادیتی ہے،آج کل کے دور میں جہاں نت نئے فیشن سامنے آرہے ہیں تو وہی کچھ ایسے بھی شوقین دکھائی دے رہے ہیں جو اپنے سے زیادہ بالوں کی حفاظت کرتے اور ان کو لمبا کرنے کےجتن کرتے ہیں،18 سالہ لڑکی نے 12 سال کے بعد بال کٹوائے اور ورلڈ ریکارڈ بنایا۔
تفصیل کے مطابق خواتین میں ملبوسات، میک اپ اور ایک دوسرے سے خویصورت نظر آنے کے لئے مختلف ٹوٹکےآمازئے جاتے ہیں تاکہ لوگوں کی نظر میں وہ سب سے اچھی لگے، اس معاملہ میں سر کے بالوں کی بھی خوب حفاظت کرتی ہیں اگرکسی مرض کی وجہ سے بال گرنا شروع ہوجائیں تو فکرلاحق ہوجاتی ہے، لمبے بال رکھنا تقریباًہرلڑکی کو پسند ہوتا ہے اور ایسا ہی بھارت کی 18 سالہ نلنشی پٹیل نے کیا۔
بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے18 سالہ نلنشی پٹیل نے بال اتنے لمبے کئے کہ ان کو 3 بارورلڈ ریکارڈ بنانے پر انعام سے بھی نوازا کیا،2020 میں ان کے بالوں کی لمبائی 6فٹ6 انچ تھی اور اسی سال ورلڈ ریکارڈ بھی بنایا،اب رواں سال نلنشی پٹیل نے اپنے بالوں کو12 سال بعد کٹوایا،بال کٹواتے ہوئے بقول ان کے کہ میں پریشان بھی ہوئی کہ پتہ نہیں کیسی لگوں گی مگر دل ایک عجیب سی خوشی بھی تھی،نلنشی پٹیل کا کہناتھا کہ اپنے لمبےبال کو کٹتے دیکھ کرافسردہ ہوئی اور ان کو چوما بھی جبکہ والدہ نے اس پر خوشی کا اظہار کیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سے قبل کسی خواتین نے لمبے بال رکھتے ہوئے 3 ورلڈ ریکارڈ نہیں بنائے اور بھی 18 سال کی عمر میں، نلنشی پٹیل کا کہناتھا کہ لمبے بالوں کی وجہ سے کافی مقبولیت ملی۔