پنجاب حکومت نے ایک اور بڑا فیصلہ کرلیا

16 Apr, 2021 | 03:24 PM

Sughra Afzal

مال روڈ (قیصرکھوکھر) پنجاب حکومت نے ادب کے شعبہ میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ارم بخاری کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ادب کے شعبے میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والے افراد کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ پنجاب حکومت نے امجد اسلام امجد، سلیمہ ہاشمی، شاہد رضوی، جاوید اسلام، یعسوب علی زیدی اور ساجد رشید کے نام ایوارڈ کیلئے نامزدکر دیئے۔

  ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے سمری منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ارسال کر دی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد مذکورہ شخصیات کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔

دوسری جانب حکومت پنجاب نے کالجز کی بند آئی ٹی لیب کو دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ کرلیا، اس حوالے سے صوبے بھر کے کالجوں کی آئی ٹی لیبز کو لیپ ٹاپ مہیا کئے جائیں گے، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے کالج آئی ٹی لیب کو لیپ ٹاپ فراہم کرنے کی سمری ارسال کر دی ہے۔

 محکمہ ہائر ایجوکیشن نے یہ سمری کابینہ کو ارسال کی ہے، کیبنٹ کمیٹی برائے فنانس ان لیپ ٹاپ کا بجٹ منظور کرے گی، بجٹ کی منظوری کے بعد آئی ٹی لیبز کو لیپ ٹاپ فراہم کر دیئے جائیں گے۔

علاوہ ازیں پنجاب حکومت پرانی سڑکوں کی مرمت کیلئے میگا منصوبہ شروع کرنے جارہی ہے، ہر ضلع اور شہر کی ٹوٹی سڑکوں کی بحالی ہوگی، حکومت 53 ارب روپے کی لاگت سے لاہور سمیت صوبہ بھر کی ایسی سڑکوں کو بحال کرے جو ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، لاہور کے اندر اور دیہی علاقوں کی سڑکوں پر 3 ارب روپے سے زائد خرچ ہوں گے۔

مزیدخبریں