شہر بھر میں سوشل میڈیا سروسز بحال

16 Apr, 2021 | 03:17 PM

Arslan Sheikh

سٹی 42: کالعدم تحریک لبیک کے احتجاج اور سوشل میڈیا پر انتشار پھیلانے والوں سے نمٹنے کے لئے پی ٹی اے نے گیارہ بجے سے چار بجے تک لاہور سمیت ملک بھر میں سوشل میڈیا سائٹس ٹویٹر، فیس بک، واٹس ایپ، انسٹا گرام اور ٹیلی گرام بند رکھا گیا ، سوشل میڈیا ایپس بحال ہو گئیں لیکن لاہور میں مختلف مقامات پر انٹرنیٹ سروس تاحال بند ہے۔

پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے وزارت داخلہ کے احکامات پر ملک بھر میں فیس بک، ٹویٹر، ٹیلی گرام، یوٹیوب اور واٹس ایپ کو چار گھنٹوں کے لیے بند رکھا گیا۔ زرائع کے مطابق چند روز قبل حکومت کی جانب سے تحریک لبیک کو کالعدم جماعت قرار دینے کے فیصلے کے ساتھ یہ بھی فیصلہ کیا گیا تھا کہ جمعہ کے روز سوشل میڈیا پر اس جماعت کو انتشار پھیلانے سے روکنے کے لئے اقدامات کرتے ہوئے انٹرنیٹ سروس بند رکھی جائے اور سوشل میڈیا ایپس کو بھی بند رکھا جائے۔

پی ٹی اے نے چار گھنٹے کے لئے سوشل میڈیا ایپس کو بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جبکہ انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر تاحال بند رکھی گئی ہے۔ چار گھنٹے تک سوشل میڈیا بند رہنے کے بعد دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔بحال ہونے والی ایپلی کیشنز  میں واٹس ایپ، ٹوئٹر،فیس بک، یوٹیوب اورٹیلی گرام شامل ہیں۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز لاہور میں تحریک لبیک کے احتجاج کے باعث پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) نے انٹرنیٹ سروس بند کی تھی۔ پی ٹی اے ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ سروس لاہور کے علاقے چوک یتیم خانہ سے 10 کلومیٹر کے ایریا تک بند رکھی گئی ہے، یہ اقدام حکومت کے خلاف سوشل میڈیا پر مواد اپ لوٹ کرنے پر اٹھایا گیا ہے، انٹرنیٹ سروس بند روڈ ، سمن آباد ، چوبرجی ، ریواز گارڈن ، گلبرگ ، گارڈن ٹاون ، اعوان ٹاون اور ٹھوکر نیاز بیگ سمیت دیگر علاقوں میں بند کی گئی, لاہور کے 167 مقامات پر موبائل فون سروس بھی معطل ہے۔ 

مزیدخبریں