سکول جائیں یا نہ جائیں،اساتذہ کشمکش میں پڑ گئے

16 Apr, 2021 | 03:03 PM

Imran Fayyaz

(قیصر کھوکھر)انیس اپریل سے لاہور سمیت گیارہ اضلاع میں ہفتہ میں دو روز پیر اور جمعرات کو سکول کھولنے کے معاملے پر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ وضاحت جاری نہ کر سکا جس کے باعث اساتذہ پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کتنے اساتذہ سکول آئیں گے اور کن کو چھٹی ہوگی اس حوالے سے سکول ایجوکیشن کی جانب سے وضاحت جاری نہ کرنے پر سکول سربراہان نے تمام اساتذہ کو سکول بلوا لیا جس کے باعث اساتذہ پریشانی میں مبتلا ہیں۔
پیر کے روز سے نویں سے بارہویں جماعت کی کلاسز شروع ہورہی ہیں،حکومت نے ہفتے میں دو دن کلاسز لگانے کی اجازت دی ہے،سکول سربراہان نے تمام اساتذہ کو سکول بلا لیا۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ وہ پیر سے قبل اساتذہ کی حاضری سے متعلق وضاحت جاری کردے گا۔
 دوسری جانب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے خدمت آپ کی دہلیز پر نئی سروس کا آغاز بھی کردیا ہے جس کے تحت تمام افسران بالا اپنی اپنی سطح پر اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ ایپلی کیشن کے ذریعے تعلیمی اداروں کی سخت مانٹیرنگ کی جائے گی ،غفلت پر ایکشن و بہترین کارکردگی پر انعام واکرام سے نوازا جائے گا۔

مزیدخبریں