(سٹی 42) پاکستان کی معروف اداکارہ شہزین راحت شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، اداکارہ نے اپنی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔
پاکستان شوبز انڈسٹری سے منسلک اداکارہ شہزین راحت شادی کے بندھن میں بندھ گئیں،سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نے نکاح کی تصاویر اور ویڈیو شیئرکیں ہیں جو تیزی سے وائرل ہورہی ہیں، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ اداکارہ نے سفید اور سرخ رنگ کاعروسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور وہ نکاح نامے پر دستخط کررہی ہیں۔
خیال رہے کہ شہزین راحت پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں جو پاکستان شوبز انڈسٹری کے متعدد ڈراموں اور فلموں میں معاون اداکارہ کے طور پراداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔