عمران یونس : پنجاب یونیورسٹی نے 1300 اساتذہ اور 5ہزار نان ٹیچنگ سٹاف کی فری ویکسینیشن کیلئے خط ارسال کیا مگر محکمہ صحت نے خاموشی اختیار کرلی
تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے محکمہ صحت کو 1300 اساتذہ اور 5ہزار نان ٹیچنگ سٹاف کی فری ویکسینیشن کیلئےبھجوا یا گیا جس پر ایک ہفتے بعد بھی محکمہ صحت کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا ،پنجاب یونیورسٹی نے محکمہ صحت کو اساتذہ اور نان ٹیچنگ سٹاف کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین لگانے کی درخواست کی تھی مگر محکمہ صحت نے ویکسین کے معاملے پر خاموشی اختیار کرلی۔
پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث سب سے زیادہ نقصان تعلیمی اداروں کا ہو رہا ہے،اساتذہ اور تدریسی عملہ بھی فرنٹ لائن ورکر ہیں، کورونا کے پھیلا ؤ کے باعت درجنوں اساتذہ اور ملازمین اس کا شکار ہو چکے،اساتذہ اور یونیورسٹی عملے کو ہنگامی بنیادوں پر ویکسینیشن کی ضرورت ہے مگر ایک ہفتے بعد بھی پنجاب یونیورسٹی کو محکمہ صحت کی جانب سے کو کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔