پاکستان میں سوشل میڈیا پر پابندی عائد

16 Apr, 2021 | 11:45 AM

Sughra Afzal
Read more!

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) نے ملک بھر میں عارضی طور پر سوشل میڈیا پر پابندی لگادی، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو سوشل میڈیا ویب سائٹس اور ایپلی کیشنز پر پابندی لگانے کی ہدایت جاری کی گئی جس کا مقصد کالعدم مذہبی جماعت کے ممکنہ احتجاج کو روکنا ہے۔ وزارت داخلہ کی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے پی ٹی اے نے سوشل میڈیا ویب سائٹس عارضی طور پر بند کر دیں، پاکستان میں سوشل میڈیا ویب سائٹس، ایپس5 گھنٹے کے لئے بند کی گئیں، یو ٹیوب، ٹک ٹاک، ٹویٹر، ٹیلی گرام، فیس بک سہ پہر 3 بجے تک بند رہیں گی۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز لاہور میں تحریک لبیک کے احتجاج کے باعث پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) نے انٹرنیٹ سروس بند کی تھی۔ پی ٹی اے ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ سروس لاہور کے علاقے چوک یتیم خانہ سے 10 کلومیٹر کے ایریا تک بند رکھی گئی ہے، یہ اقدام حکومت کے خلاف سوشل میڈیا پر مواد اپ لوٹ کرنے پر اٹھایا گیا ہے، انٹرنیٹ سروس بند روڈ ، سمن آباد ، چوبرجی ، ریواز گارڈن ، گلبرگ ، گارڈن ٹاون ، اعوان ٹاون اور ٹھوکر نیاز بیگ سمیت دیگر علاقوں میں بند کی گئی, لاہور کے 167 مقامات پر موبائل فون سروس بھی معطل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروس آئندہ تا حکم ثانی بند رہے گی ،انٹرنیٹ موبائل فون سروس کی بندش سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔

مزیدخبریں