رواں سال رمضان بازار نہ لگانے فیصلہ

16 Apr, 2020 | 07:58 PM

Malik Sultan Awan
Read more!

(علی اکبر) وزیر اعلی پنجاب نے رواں سال رمضان بازار نہ لگانے کی منظوری دے دی۔
 وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا ا جلاس ہوا ۔ جس میں رمضان پیکیج کے تحت عوام کوریلیف دینے کے اقدامات کاجائزہ لیا گیا اجلاس میں سینئر وزیر عبدالعلیم خان،صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت،چیف سیکرٹری، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،سیکرٹری خزانہ اور متعلقہ حکام کی اجلاس میں
بزدار حکومت نے رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے اقدام کرتے ہوئےمستحق خاندانوں کو براہ راست مالی امداد دینے کی اصولی منظوری دے دی ہے۔

کورونا وباء کے پیش نظر پنجاب بھر میں رمضان بازار نہ لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جبکہ مستحق خاندانوں کو رمضان پیکیج کے تحت مالی امداد دیں گے وزیر اعلی نے ہدایت کی ہے کہ رمضان پیکیج کے تحت مالی امداد کا طریقہ کار اوردیگر امور جلد طے جبکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ریلیف ملے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر پنجاب حکومت نے رمضان بازار نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وزیر اعلی نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے موثر اقدامات کی ہدایت کی ہے وزیر اعلی نے کہا ہے کہ کورونا وباء کے پیش نظر عوام کو حقیقی ریلیف دینے کے لئے متحرک اور فعال طریقے سے کام کرنا ہو گا  جبکہ رمضان المبارک میں مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو اشیائے ضروریہ مقررکردہ نرخوں پر فراہم کرنے کیلئے تمام انتظامی اختیارات استعمال کئے جائیں گے ۔ اشیائے ضروریہ کے نرخوں میں ناجائز اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا ہماری حکومت کا ایجنڈا ہے۔ صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر اقدام کیا جائے گا۔

مزیدخبریں