شرح سود میں مزید کمی کا اعلان

16 Apr, 2020 | 07:51 PM

Arslan Sheikh

( حسن علی ) کاروباری حلقوں کے لئے بڑی خبر، کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں معاشی بحران کی کیفیت ہے، اسی صورتحال کے پیش نظر سٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود مزید 2 فیصد کی کمی کردی۔

رواں سال 28 جنوری کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر باقر رضا نے شرح سود کو 13.25 فیصد برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سرمایہ کاروں کی طرف سے حکومت سے اپیل کی گئی تھی کہ شرح سود میں کمی کی جائے تاہم اس دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث ملکی معیشت کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تو سٹیٹ بینک آف پاکستان نے 17 مارچ کو شرح سود میں 0.75 فیصد کمی کا اعلان کیا تھا۔

جس کے بعد شرح سود 12.50 فیصد ہوگئی تھی تاہم کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن ہوا تو سٹیٹ بنک آف پاکستان نے ایک مرتبہ پھر شرح سود میں بڑی کمی کرتے ہوئے 1.5 فیصد کمی کی۔

24 مارچ کو شرح سود 11 فیصد پر پہنچ گئی تھی تاہم لاک ڈاؤن کے باعث معاشی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے ایک ماہ سے قبل کم عرصے کے دوران ایک مرتبہ پھر شرح سود میں دو فیصد کمی کر دی ہے جس کے بعد یہ شرح سنگل ڈیجیٹ 9 فیصد پر آ گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں مزید کمی کو کاروباری حلقوں نے خوش آئند قرار دیا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ ملکی معاشی حالات کو دیکھتے ہوئے شرح سود میں مزید کمی کی جائے۔

خیال رہے  لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام ریلوے گاڑیاں بند ہیں اور ملازمین کو چھٹی دی گئی ہے۔پاکستان میں بھی  فلائٹس، پبلک ٹرانسپورٹ ، کاروبار ،سماجی  میل جول، اجتماعات پر پابندی ہے،دنیا بھر میں کھیلوں کے شیڈول ایونٹ کینسل کردئیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں